ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال : کم عمر لڑکے کو بائک دینے کا معاملہ - والد پر لگا 25 ہزار روپے جرمانہ

ہلیال : کم عمر لڑکے کو بائک دینے کا معاملہ - والد پر لگا 25 ہزار روپے جرمانہ

Sun, 08 Dec 2024 18:47:57  SO Admin   S.O. News Service

ہلیال، 8 / دسمبر  (ایس او نیوز) شہر کی سینئر سوِل اینڈ جے ایم ایف سی عدالت نے کم عمر لڑکے کو بائک دینے والے والد کو 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
    
دیشپانڈے نگر کے رہنے والے نثار احمد حسن صاب پر الزام تھا کہ اس نے اپنے بیٹے کو بائک چلانے کے لئے دی تھی۔ ہلیال ٹاون پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی ونود ایس کے نے معاملہ درج کرکے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس معاملے کی سماعت کے بعد جج نے نثار احمد کو سزا سنائی ہے۔ 
    
خیال رہے کہ بغیر لائسنس والے 18 سال سے کم عمر بچے اگر موٹر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں تو پھر جس شخص کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے اس پر  موٹر وھیکل ایکٹ کے تحت 25 ہزار روپے تک جرمانہ لگانے کا قانون موجود ہے۔ 


Share: